Live Updates

چین ، بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 3افراد ہلاک

بدھ 20 اگست 2025 11:57

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) چین کے صوبے یونان کے شہر پُوئر کے گائوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 3افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہو کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ بدھ کی صبح نِنگر کاؤنٹی کے موہی ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں میں پیش آیا ، جس میں 3افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا جبکہ متعدد پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ متاثرہ گاؤں کے 23 گھروں کے 58 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات