ڈرائیونگ سمیلیٹر متعارف کرانے کا وعدہ پورا ،صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے 530,000 روپے کا چیک سٹی ٹریفک پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 20 اگست 2025 11:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی)اکرام الحق نے سیالکوٹ میں ڈرائیونگ سمیلیٹر متعارف کرانے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے پولیس لائنز ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر میں اس کی تنصیب کے لیے530,000 روپے کا چیک سٹی ٹریفک پولیس کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

یہ چیک وصول کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک مدثر صدیق اور ڈاکٹر شفقت رسول نے ایس سی سی آئی کے دفتر کا دورہ کیا اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدامات کے تحت آگے بڑھنے، شہر میں ٹریفک مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں کردار ادا کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :