سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا ؤجاری،نرخوں میں 1500روپے کی کمی

فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے کا ہوگیا

جمعہ 22 اگست 2025 18:30

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا ؤجاری،نرخوں میں 1500روپے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا ؤجاری ہے، جمعہ کو سونے کے نرخوں میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 330 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔