لاہور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری پریشان

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے مارکیٹ میں باقاعدہ نگرانی جاری ہے،حکام

بدھ 20 اگست 2025 21:05

لاہور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری پریشان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) شہر میں پھل اور سبزیوں کے تازہ ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کھجور کی قیمت 190 سے 270 روپے، امرود 75 روپے، پپیتا 220 روپے اور انگور 155 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح چیکو 160 روپے، کیلا 110 روپے اور سیب کالا کلو پہاڑی 245 روپے میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

سبزیوں میں سب سے مہنگی شملہ مرچ 335 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ادرک 500 روپے اور لہسن 440 روپے فی کلو ہے۔ دیگر سبزیوں میں گھیا کدو 55 روپے، حلوہ کدو 91 روپے، مونگرے 95 روپے، آلو 35 روپے اور ٹماٹر 240 روپے میں دستیاب ہیں۔ذرائع کے مطابق شہری اپنی ضروریات کے مطابق تازہ پھل اور سبزیاں خرید سکتے ہیں اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے مارکیٹ میں باقاعدہ نگرانی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :