ڈالر پھر مہنگا، سعودی ریال اور اماراتی درہم میں بھی اضافہ

امریکی ڈالر 285 ، یورو 327 ،کویتی دینار 924 اور عمانی ریال 743 روپے ہوگیا

جمعرات 21 اگست 2025 20:13

ڈالر پھر مہنگا، سعودی ریال اور اماراتی درہم میں بھی اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) ملکی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ امریکی ڈالر 283 روپے 07 پیسے میں خریدا اور 285 روپے 07 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ یورو 324 روپے 05 پیسے خرید اور 327 روپے 05 پیسے فروخت پر دستیاب ہے۔اسی طرح سعودی ریال کی خرید قیمت 75 روپے 06 پیسے اور فروخت 76 روپے 03 پیسے رہی۔

(جاری ہے)

اماراتی درہم 77 روپے 03 پیسے میں خریدا اور 78 روپے 05 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔آسٹریلین ڈالر 182 روپے میں خریدا اور 187 روپے میں فروخت کیا گیا۔ چین کا یوان 38 روپے 85 پیسے میں خرید اور 39 روپے 25 پیسے میں فروخت پر دستیاب رہا۔کویتی دینار کی قیمت خرید 914 روپے 08 پیسے اور فروخت 924 روپے 08 پیسے رہی۔ کینیڈین ڈالر 205 روپے خرید اور 210 روپے فروخت پر دستیاب رہا۔ اسی طرح قطری ریال کی خرید 76 روپے 81 پیسے اور فروخت 77 روپے 51 پیسے رہی جبکہ عمانی ریال 734 روپے 95 پیسے میں خرید اور 743 روپے 95 پیسے میں فروخت کیا گیا۔