ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں 21 تا 22 اگست 2 روزہ زیارت قرآن مجید کرائی جائے گی

بدھ 20 اگست 2025 12:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 21 تا 22 اگست 2025 بروز جمعرات اور جمعہ 2 روزہ زیارت قرآن مجید کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کی ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی کے ہاتھ سے لکھے گئے 3411 فٹ لمبے، ساڑھے 8 فٹ چوڑے اور 31 صفحات پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین ہاتھ سے لکھے گئے قرآن مجید کی 2 روزہ زیارت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرائی جائے گی۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے 3411 فٹ طویل قرآن مجید اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے۔