فیصل آباد،کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کے ساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

بدھ 20 اگست 2025 14:41

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)فیصل آباد میں کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کے ساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ، تفصیلات کے مطابق فاروق آباد کے رہائشی اسحاق نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس نے غالب سٹی میں مکان کا سودا ملزمان حسن لطیف وغیرہ سے 82لاکھ میں کیا تومکان کے بدلے میں ملزمان نے چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، ضیا ٹائون کے رہائشی غلام صابر کا کہنا ہے کہ وہ پولٹری میڈیسن کا کاروبار کرتا ہے، واقف کار ملزم علی کو خام مال خریدنے کیلئی45لاکھ کی رقم دی جو کہ رقم لیکر رفو چکر ہو گیا193ر۔

(جاری ہے)

ب کے پراپرٹی ڈیلر سحرغفار نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم زاہد کاروبار کیلئے 60لاکھ کی رقم لے اڑا،سمن آباد کے ثاقب حسین سے ملزم وقار نے 15لاکھ اور منٹگمری بازار کے تاجر افضل سے ملزم اشفاق نے ساڑھے تیرہ لاکھ کا جعلی چیک دیا۔

متعلقہ عنوان :