ہائیکورٹ نے معروف وکیل حنا جیلانی کو جاری شوکاز نوٹس معطل کردیا

بدھ 20 اگست 2025 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے معروف وکیل حنا جیلانی کو جاری شوکاز نوٹس معطل کر دیا ،عدالت نے درخواست گزار کو جج کا نام نکالنے کی ہدایت کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ جسٹس خالد اسحاق نے حنا جیلانی ایڈووکیٹ کی عدالتی شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرتی ہے ،کیس میں لڑکی پیش نہ کرنے پر ٹرائل کورٹ نے شوکاز نوٹس جاری کیا ، لڑکی کے پیش نہ ہونے پر وکیل کو شوکاز نوٹس نہیں دیا جاسکتا ۔ استدعا ہے کہ عدالت سینئر سول جج کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دے ،عدالت سول جج کو کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دے ۔