ضلع بونیر کے کوآرڈینیٹر انجینئر اشتیاق خان کا ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ

بدھ 20 اگست 2025 17:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی ہدایت پر ضلع بونیر کے کوآرڈینیٹر انجینئر اشتیاق خان نے گزشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

وہ راشن اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے،انہون نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام عوام کے شانہ بشانہ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :