کمالیہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ،عوام پریشان

بدھ 20 اگست 2025 17:21

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)کمالیہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہ بھکاری ٹولیوں کی شکل میں گلیوں اور بازاروں میں گھومتے ہیں اور شہریوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی شدید تنگ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ دکانوں پر آنے والے گاہکوں کو بھکاری بار بار تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے بھی شکایت کی ہے کہ پیشہ ور بھکاری راستوں اور بازاروں میں ہجوم کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو ان کے شر سے محفوظ بنایا جائے ۔