برائلر گوشت کی قیمت مسلسل دس روزسے 595روپے کلو پرمستحکم

بدھ 20 اگست 2025 17:21

برائلر گوشت کی قیمت مسلسل دس روزسے 595روپے کلو پرمستحکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل دسویں روز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی بغیر کسی ردو بدل کے 295روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی20 روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمت کو بغیر کسی جواز کے مسلسل دس روز سے 595روپے کلو پر بر قرار رکھنا عوام سے زیادتی ہے ، معمول کی طلب کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں کم از کم 50سی70روپے تک کمی ہونی چاہیے ۔