کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کا ضلع دکی کا دورہ

بدھ 20 اگست 2025 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ضلع دکی کا ایک روزہ دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم ،ایس ایس پی سید زاہد شاہ ودیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈپٹی کمشنر آ فس دکی میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم 2025 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر درختوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

بعد ازں کمشنر نے ضلعی انتظامی افسران کے ساتھ منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ ز نے اپنے اپنے محکمے کے متعلق کمشنر لورالائی ڈویژن کو بریفنگ دی اور کئے گئے اقدامات سے کمشنر کو آ گاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر نے تمام ضلعی ا فسران کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاون دکی کا وزٹ کیا کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اور پرنسپل بوائز ہائی سکول کو احکامات جاری کیے کہ وہ ٹھیکیدار سے نئی بلڈنگ کو مکمل کر واکر پرانی عمارت سے طلباء کی کلاسز وہاں شفٹ کریں ۔

غیر فعال سکولوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔جہاں پرائمری سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، وہاں دیگر سکولوں سے اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار بلند ہو ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے پلیٹ فارم کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دکی کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔اس وقت ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم ایم ایس ڈاکٹر داود خان کاکڑ ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ و دیگر افسران تھے۔

کمشنر نے او پی ڈی کا جائزہ لیا۔پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ہسپتال میں ایڈ مٹ مریضوں کی عیادت کی۔ او ٹی کی غیر فعالی پر سخت براہمی کا اظہار کیااور جلد ازجلد فعال کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے ہسپتال کا میڈیکل سٹور،لیبارٹری و دیگر شعبوں کا وزٹ کیا انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دور دراز سے آنے والا کوئی بھی مریض مایوس نہ لوٹے۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کو ہدایت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضلع میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے ۔مون سون کے موسم میں سیلاب کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں انتظامیہ سے رابط کر یں۔

علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان کا قلع قمع کیا جائے۔کمشنر نے کول ما ئینز ایریا کا وزٹ بھی کیا اور کان کنی کرنے والے مزدوروں سے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ای آر سی مائنز کا خصوصی وزٹ کیا اور مائنر کو دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے 1122 کے ای ایم ٹی نے کمشنر کو بریفنگ دی۔کمشنر نے دکی ٹو چمالنگ زیر تعمیر روڈ کا معائنہ بھی کیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رکھیں اور صورتحال سے انہیں بروقت آگاہ کریں۔