نوشہرہ : مدرسے کی چھت منہدم ہوگئی ،معلمہ، طالبات سمیت 6افراد شدید زخمی

بدھ 20 اگست 2025 20:07

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)نوشہرہ کے علاقے گنڈیری گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مدرسے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں معلمہ سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور انہیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمیوں میں کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق، عمارت پرانی اور خستہ حال تھی جس کے باعث معمولی دباؤ برداشت نہ کرسکی۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے دیگر پرانے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا بھی فوری طور پر معائنہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔