Live Updates

انتظامیہ کی نااہلی اورلاپرواہی کی وجہ سے بارش نے تباہی مچائی، ایازمیمن

بدھ 20 اگست 2025 20:25

انتظامیہ کی نااہلی اورلاپرواہی کی وجہ سے بارش نے تباہی مچائی، ایازمیمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و عام آدمی پارٹی پاکستان کے بانی ایازمیمن موتی والا نے کہاہے کہ انتظامیہ کی نااہلی اورلاپرواہی کی وجہ سے بارش نے تباہی مچائی،کراچی میں شدید بارشوں سے تباہی کوتاریخ میں یاد رکھاجائے گا، جس طرح شہر پانی میں ڈوبا اور گٹر ابل کرعوام کے گھروں کوگندہ کررہے ہیں ایساکبھی نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ہونے والی بارشوں نے شہرکومزید کھنڈرات میں تبدیل کردیاہے گلی محلوں کا 70 فیصد سے زائد انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے ، پہلے ہی ترقیاتی کاموں کے نام پرپوراشہرکھود رکھا ہے اس پر بارشوں سیسڑکیں اور زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو چکی ہیں جبکہ ان میں جگہ جگہ بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت ایک مشکل ترین مرحلہ بن چکا ہے۔شہر میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے ، گٹر ابلنا شروع ہو گئے ہیں۔افسوس بوسیدہ انفرااسٹرکچر اور بنیادی سہولتوں کے فقدان نے کسی بلا کی طرح کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات