ٹک میں “لرن اینڈ ارن پروگرام” کے تحت 250 طلبہ و اساتذہ میں اسناد تقسیم

بدھ 20 اگست 2025 22:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اظہر کی زیر صدارت “لرن اینڈ ارن پروگرام” میں کورس مکمل کرنے والے طلبہ اور آئی ٹی اساتذہ میں اسناد تقسیم کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں 250 طلبہ اور آئی ٹی ٹیچرز کو اسناد اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی ایلیمنٹری چوہدری محمد امین، اسسٹنٹ کمشنر انزا عباسی، ڈی ای او سکینڈری الطاف حسین، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ تقی عباس، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ شہوار گل، ڈپٹی ڈی ای اوز، پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل اور معزز شخصیات شریک ہوئیں۔طلبہ نے رنگا رنگ ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

کورس مکمل کرنے والے طلبہ نے ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا اور ڈاکٹر اظہر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لرن اینڈ ارن پروگرام ہمارے بچوں کو تعلیمی ترقی کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔ آئی ٹی اساتذہ نے انتھک محنت سے طلبہ کو جدید ہنر سکھائے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ “ہمارے سرکاری سکولوں کے طلبہ کسی سے پیچھے نہ رہیں، اسی جذبے سے یہ پروگرام شروع کیا گیا۔ خوشی ہے کہ طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں اور آن لائن آمدن کے ذریعے ملکی معیشت میں کردار ادا کر رہے ہیں۔\378