سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت 39 نئی سپورٹس سکیموں کے پی سی ون کا جائزہ اجلاس

پنجاب میں نئی تعمیر ہونیوالی سپورٹس سکیموں میں این او سی ودیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے‘مظفرخان سیال

بدھ 20 اگست 2025 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا اور ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ غزالہ کنول نے شرکت کی ،اجلاس میں 39سپورٹس سکیموں کے پی سی ون کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 88نئی سپورٹس سکیمیں پرکام کیا جارہا ہے،پنجاب کے تمام ڈویژن میں نئی سپورٹس سکیمیں تعمیر کی جارہی ہیں،نئے سپورٹس کمپلیکس، جمنازیم اور گراؤنڈزتعمیر کیے جارہے ہیں،پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن سپورٹس سکیموں میں این او سی ودیگر مسائل ہیں ان کو فوری حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :