لیسکومیں خراب میٹرز کی تبدیلی کا عمل بروقت اور موثر انداز میں کیا جاتا ہے

بدھ 20 اگست 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں آؤٹ آف آرڈر میٹرز کی جانچ پڑتال اور تبدیلی کا عمل بروقت اور مؤثر انداز میں کیا جاتا ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایم اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ میں عملے کی کوئی کمی نہیں ہے۔آؤٹ آف آرڈر میٹرز کی جانچ پڑتال اور تبدیلی بروقت اور مؤثر انداز میں کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا مزید کہنا تھا کہ خراب میٹر کی تبدیلی کے عمل کے دوران جہاں اوسط بلنگ کی ضرورت پیش آئے گی، وہاں اوسط بل صارف کے گزشتہ سال کے اسی ماہ کے استعمال کے مطابق ہو گا تاکہ صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ پڑے۔‘‘صارفین کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوں گے، لیسکو اپنے صارفین کو شفاف اور بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک پرائیویٹ باڈی ہے جو ہمیشہ صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

صارفین کو اوور بلنگ پر لیسکو کی زیر ٹالیرنس ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاتا، اور جو بھی ملازم اس میں ملوث ہو اسے لیسکو سے برخاست کر دیا جاتاہے۔لیسکو اپنے صارفین کو یقین دلاتی ہے کہ صارفین کا اعتماد ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور کمپنی شفاف، منصفانہ اور صارف دوست خدمات کی فراہمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :