اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کی تیاریاں

قومی انڈر 23 فٹبال ٹیم کا کیمپ اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری

بدھ 20 اگست 2025 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی انڈر 23 فٹبال ٹیم کا کیمپ اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کیمپ کو جوائن کر لیا ہے، جہاں ٹرائی آؤٹس سے منتخب ہونے والے پچاس کھلاڑی ٹریننگ میں شریک ہیں۔حتمی 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 3 ستمبر کو عراق کے خلاف کھیلے گا، جبکہ دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف شیڈول ہے۔قومی ٹیم 9 ستمبر کو گروپ اسٹیج کا آخری میچ اومان کے خلاف کھیلے گی۔