نوشہرہ ،مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ،بنات مدرسے کی چھت گرنے سے معلمہ سمیت کئی طالبات زخمی

بدھ 20 اگست 2025 23:09

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ بنات کے مدرسے کی چھت گرنے سے معلمہ سمیت کئی طالبات زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122نوشہرہ کی ٹیموں نے دنوں ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

پہلا واقعہ نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ کے علاقہ محلہ لالازارشیدو میں پیش آیا جس میں حیسن ولد فاضل خان نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کرکے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کرکے خود کشی کردی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، دوسرا واقعہ تحصیل پبی کے علاقہ ڈاگی جدید میں پیش آیا کہ نامعلوم افراد نے عابد نامی شہری پر فائرنگ کردی جس سے عابد جسم کے مختلف حصوں پر لگ کر شدید زخمی ہوا جبکہ اسی واقعے میں اسد نامی شخص بھی لگ کر زخمی ہوگیا ہے پولیس نے تاحال باقاعدہ طور پر مقدمے کا اندارج نہیں کیا ہے تاہم واقعہ جائیداد تنازعہ بتایا جا رہا ہے جبکہ تیسرا واقعہ تحصیل نوشہرہ کے علاقہ گنڈیری میں پیش آیا کہ گنڈیری میں بنات کا دینی مدرسہ تھا جس کی چھت حالیہ بارشوں سے بوسیدہ ہو چکی تھی اور وہی چھت منہدم ہوکر گرگئی جس سے کئی طالبات اپنی معلمہ سمیت زخمی ہوگئیں جن میں زوجہ اسحاق، دختر عمر شیر، اور مہک شامل تھیں، رسکیو 1122کی مختلف ٹیموں نے دنوں جاں بحق افراد جو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے واضح رہے کہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے بنات مدرسہ کی گرنے والی چھت کے ملبے تلے دبی طالبات کو نکال دیا۔