وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار بی بی نساء کو ایک سال سے بند بینولنٹ فنڈ کی مد میں 11000 روپے دلوا دیے گئے

بدھ 20 اگست 2025 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محترمہ بی بی نساء کو ایک سال سے بند بینولنٹ فنڈ کی مد میں 11000 روپے دلوا دیے گئے۔شکایت گزار خاتون محترمہ بی بی نساء، جو مرحوم غلام محی الدین (سابق ملازم محکمہ موسمیات) کی بیوہ ہیں، نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ماہانہ بینیوولنٹ فنڈ گرانٹ وصول کر رہی تھیں۔

تاہم، متعلقہ ادارے نے بغیر کسی معقول وجہ کے گزشتہ ایک سال سے اس گرانٹ کی ادائیگی بند کر دی ہے۔ شکایت کنندہ کے بار بار رابطہ کرنے اور درخواستوں کے باوجود، ادارے کی طرف سے اب تک کوئی اصلاحی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ لہذا درخواست گزار خاتون نے ماہانہ بینیوولنٹ گرانٹ کی بحالی اور رکی ہوئی بقایا ادائیگی جاری کروانے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار خاتون کا ماہانہ بینولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات ادا کیے جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ ادارے نے درخواست گزار کا بینولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی مد میں 11000 روپے ادا کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار خاتون نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :