سینیٹ ضمنی انتخاب، اعجاز چوہدری کی اہلیہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے

بدھ 20 اگست 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ۔

(جاری ہے)

سلمی اعجاز نے علی امتیاز وڑائچ ،وقاص مان ایم پی اے،چوہدری علی،میاں ثاقب اور دیگر کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ مذکورہ نشست اعجاز چوہدری کی نو مئی کے مقدمات میں سزا کے بعد نا اہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔