mنوشہرہ ،18سالہ نوجوان نے خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی

بدھ 20 اگست 2025 23:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)نوشہرہ شیدو کے نواحی علاقے صادق آباد میں 18سالہ نوجوان نے گھر والوں کے روئے سے دلبرداشتہ ہوکر کن پٹی پر فائرکرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفی نوجوان حسن خان کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی۔والدفاضل خان کے مطابق وہ گھر میں نہیں تھا بازار میں تھا کہ اس کو اطلاع ملی کہ بیٹے حسن خان نے پستول 30بور سے نامعلوم وجوہات پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں تفتیش شروع کردی گئی