صادق آباد،ضلع میں صنعت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ”ای خدمت مرکز“ میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 10:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز کی ہدایت پر ضلع میں صنعت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ”ای خدمت مرکز“ میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انچارج ای خدمت مرکز ثاقب چغتائی سے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عامر رحمانی نے ملاقات کرتے ہوئے ای خدمت مرکز میں کاؤنٹر کی جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب صنعتکار ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی میں پیش کی جانے والی درخواستیں ای خدمت مرکز میں جمع کروا سکیں گے جہاں انہیں ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی اور محکمہ ماحولیات کا عملہ اس سنٹر میں محکمہ تحفظ ماحولیات کے حوالہ سے خدمات سر انجام دے گا۔

انچارج ای خدمت مرکز ثاقب چغتائی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی کے باعث خدمت مرکز میں تسلسل کے ساتھ سہولیات میں اضافہ کیا جا رہاہے اور شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف محکموں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔\378