مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

جمعرات 21 اگست 2025 11:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 1 کلو 880 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پارس پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چانیاں پارس کے رہائشی منشیات فروش وقاص ولد شاہجہان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 880 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :