دیر لوئر ،میدان میں نامعلوم افراد نے پرانا جنگل چوکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 21 اگست 2025 11:53

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) میدان میں نامعلوم افراد نے پرانا جنگل چوکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مبینہ طور پر حفیظ الرحمان ولد شہزادہ سکنہ لعلو جو جنگل کا پرانا چوکیدار تھا۔

(جاری ہے)

آج صبح سویرے سڑک پر کھڑا تھا کہ چند نامعلوم سادہ کپڑوں ملبوس افراد انہیں زبردستی پکڑ کر لے گئے۔تھوڑی دیر بعد لعلو خوڑ میں فائرنگ ہوئی اور حفیظ اللہ کے قتل کی اطلاعات آئی۔قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔\378