جڑانوالہ بچیانہ15 گھنٹے سے روڈ بلاک،انتظامیہ خواب خرگوش

جمعرات 21 اگست 2025 11:53

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)بچیانہ جڑانوالہ روڈ پر روٹی سے لوڈ ٹرالر خراب ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سڑک میں دھنس گیا۔ ٹرالر اور ٹرک کے پھنسنے سے ننکانہ جڑانوالہ روڈ گزشتہ شام سے ٹریفک کیلئے بلاک ھوگیا۔ بچیانہ جڑانوالہ گزشتہ 15 گھنٹوں سے بلاک مین روڈ کو کھلوانے کیلئے ابھی تک کوئی انتظام نہ کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

بچیانہ روڈ کلئیر کروانے کی بجائے ٹریفک کو ایک متبادل سنسان لنک روڈ پر ڈائیورٹ کردیا گیا۔

ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے متبادل لنک روڈ پر نفری تعینات کردی ھے۔ بچیانہ روڈ بلاک ھونے پر ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا، جلد روڈ کلئیر کروانے کا مطالبہ۔ انتظامیہ کی طرف سے روڈ کلئیر کروانے کیلئے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ ٹرک اور ٹرالر ڈرائیورز سڑک پر خوش گپیوں میں مصروف۔

متعلقہ عنوان :