نارنگ منڈی ،نہم کلاس کے نتائج نجی سکولوں کی طالبات نے میدان مارلیا

جمعرات 21 اگست 2025 12:17

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)نہم کلاس کے نتائج نجی سکولوں کی طالبات نے میدان مارلیا سرکاری درس گاہیں نتائج دینے میں بری طرح ناکام نجی سکول کی طالبہ سرکاری سکول ٹیچر اسد حیدری کی بیٹی فاطمہ اسد 547 نمبرلے کرعلاقہ بھر میں پہلے نمبرپرسماجی شخصیت اسلم میو کی بیٹی مناہل اسلم 545 نمبرلے کر دوسرے جبکہ سماجی شخصیت میاں فیاض کی بیٹی عبیحہ فیاض 544 نمبرلے کر تیسرے نمبرپر رہیں جبکہ عدن امتیاز نے 544 نمبر لے کرنمایاں پوزیشن حاصل کی اس طرح علاقہ بھرمیں نجی سکولوں کی کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی مجموعی طور پرنہم کلاس کے سالانہ رزلٹ 2025 میں دارارقم سکول 91 فیصدجبکہ دی بلومنگ سکول 77 فیصدرزلٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسب روایت سرکاری درس گاہیں نتائج دینے میں بری طرح ناکام رہے جس پر اہل علاقہ نے گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :