اردو ادب کے عظیم شاعر احمد فراز کی 17ویں برسی 25اگست کومنائی جائے گی

جمعرات 21 اگست 2025 12:22

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) اردو ادب کے عظیم شاعر احمد فراز کی 17ویں برسی 25اگست کومنائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں احمد فراز کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا احمد فراز 25اگست 2008 کو انتقال کر گئے تھے ۔احمد فراز 14جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے دوران تعلیم انہوں نے اپنا پہلا شعری مجموعہ تنہا تنہا لکھا تھا۔

(جاری ہے)

احمد فراز کے مجموعہ کلام میں تنہا تنہا،درد آشوب،بے آواز گلی کوچوں میں،نابینا شہر میں آئینہ،نایافت،خواب گل پریشاں ہیں،جاناں جاناں،غزل بہانہ کروں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔احمد فراز کو آدم جی ایوارڈ،ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز،اباسین ایوارڈ،نقش ادب ایوارڈ سمیت لاتعداد ملکی و غیرملکی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔احمد فراز کی شاعری کیانگریزی،فرانسیسی،پنجابی،جرمن،روسی اور دیگر زبانوں میں بھی تراجم شائع ہو چکے ہیں۔احمد فراز گردوں کے عارضے کا شکار تھے وہ علاج کیلئے امریکہ بھی گئے تھے جہاں سے وہ صحتیاب ہو کر آئے تھے 25 اگست 2008 کو وہ اچانک گردوں کی بیماری کی وجہ سے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے ۔