مغوی کی عدم بازیابی کیس، عدالت نے درخواست نمٹادی

جمعرات 21 اگست 2025 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) مغوی کی عدم بازیابی کیس میں ایس پی ،کائونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ لاہور ہائیکورٹ پیش،عدالت نے مغوی کے بازیاب ہونے کے باعث درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

جسٹس چوہدری سلطان محمود نے شہری محمد ندیم کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،ایس پی ،کانٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب حکومت کے لا افسر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا سی ٹی ڈی کی تحویل میں نہیں ہے ، پٹیشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا گزشتہ روز گھر پہنچ گیا ہے۔ عدالت نے ایس پی اور وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست نمٹادی۔