اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب کاستھرا پنجاب پروگرام اور سیلابی علاقوں کی مانیٹرنگ جاری

جمعرات 21 اگست 2025 16:47

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب پروگرام اور سیلابی علاقوں کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔سمبڑیال شہر کی خوبصورتی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مہم اور انتظامیہ کے عملی اقدامات جاری ہیں ۔

مون سون میں حالیہ بارشوں سے پانی کی روانی کیلئے کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے، شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تیزی سے کام جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر کا سروے کررہی ہیں اور ناجائز تجاوزات، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ریڑھی بانوں اور تھڑوں کے خلاف بھر پور ایکشن لے رہی ہیں جس کی بدولت غیرقانونی پارکنگ سے ہونے والا ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا۔

اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹٰی ایم اے سمبڑیال کا عملہ جاری مون سون میں صفائی ستھرائی میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ،شجرکاری مہم کے تحت گرین بیلٹ پر پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری ہے،ائیرپورٹ روڈ کی صفائی ستھرائی اور گملوں کو خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا ہے جس سے سمبڑیال کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔