کھوئی رٹہ سٹی اہلیان محلہ تمام برادیوں کی زنجیروں کو توڑ کر اپنے مسائل حل کروانے کے لیے یک جان ہو گئے

جمعرات 21 اگست 2025 17:11

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)کھوئی رٹہ سٹی اہلیان محلہ تمام برادیوں کی زنجیروں کو توڑ کر اپنے مسائل حل کروانے کے لیے یک جان ہو گئے اس حوالہ سے کافی وقت سے مختلف جگہوں پر میٹنگز کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد اب اہلیان محلہ سٹی کے نوجوانوں کی ایک ورکنگ باڈی بھی تشکیل دی جا چکی ہے جس کے مطابق صدر شہنواز بٹ،نائب صدر قاضی معروف،سیکرٹری جنرل مدثر محسن جرال، سیکرٹری نشرواشاعت محمد افضل، ایڈیشنل سیکرٹری نشر و اشاعت اظہر کھوکھر منتخب ہو چکے ہیں اہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ سے دیکھ رہے ہیں کہ ہر دور میں شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے حکمران ہم سے ووٹ حاصل کرتے ہیں اور پھر5سال کے لیے غائب ہو جاتے ہیں ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں، ان مسائل کے حل کیلئے کھوئی رٹہ سٹی محلہ کی تنظیم کے سازی مکمل کرلی ہے سب سے پہلے محلہ اور شہر کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے ہمارامحلہ مسائلستان بن چکاہے، ہمیشہ حکمرانوں نے لالی پاپ دیا لیکن اس بارہم حکمرانوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں، محلہ کی تنظیم سازی کامقصد ہی محلہ کے مسائل کی دلدل سے باہرنکالنا ہے اہل محلہ کی فلاح وبہبودکیلئے کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :