برازیلی صدر کا میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ، امریکی ٹیرف پر تبادلہ خیال

عالمی تجارتی تنظیم کے کردارکوموثربنانے اورکثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

جمعرات 21 اگست 2025 17:20

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)برازیل کے صدر لوئز لولا دا سلوا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے ٹیلیفون پررابطہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے امریکی تجارتی پالیسیوں، بالخصوص ٹیرف میں ممکنہ اضافے، اور یورپی یونین کے ساتھ جاری تجارتی معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی۔ گفتگو کا محورخطے میں اقتصادی استحکام، تجارتی عدم توازن اورماحول دوست پالیسیوں کا فروغ رہا۔

(جاری ہے)

صدرلولا نے زودیا کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی تجارتی نظام میں مساوی مواقع ملنے چاہئیں جبکہ میکرون نے یورپی یونین کے کسانوں اورصنعتکاروں کے مفادات کی اہمیت اجاگرکی۔دونوں رہنمائوں نے عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیوٹی او)کے کردارکوموثربنانے اورکثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا، یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ کی جانب سے بعض مصنوعات پرٹیرف میں اضافہ عالمی منڈی میں عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :