ٹھیکیدار کی نااہلی، 4 سالہ بچہ گندے پانی کی نالی میں گر کر جاں بحق، ورثا کا احتجاج

جمعرات 21 اگست 2025 17:48

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) ٹھیکیدار کی نااہلی، 4 سالہ بچہ گندے پانی کی نالی میں گر کر جاں بحق، ورثا کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایئرپورٹ روڈ پر ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث 4 سالہ معصوم محمد مصطفی بروہی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلی گندی نالی میں گر کر جاں بحق ہوگیا، بچے کے والد محمد رمضان بروہی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باربار ٹھیکیدار کو درخواست کی کہ نالیوں پر ڈھکن لگائے جائیں لیکن ہماری ایک بھی نہ سنی گئی غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں معصوم جان ضائع ہوگئی اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین غلام عباس جکھرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نالیوں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے اور مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :