اسسٹنٹ کمشنر پٹن کی نادرا کے حوالے سے خصوصی کھلی کچہری، عوام کے مسائل سنے

جمعرات 21 اگست 2025 19:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر نے نادرا کے حوالے سے خصوصی کھلی کچہری منعقد کی اور عوام کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جہاں اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔ انہوں نے متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جبکہ بعض شکایات کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :