نصیر آباد،محکمہ ایریگیشن کے ترقیاتی امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعرات 21 اگست 2025 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کے ترقیاتی امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل غلام سرور بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن خان کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر جھل مگسی محمد یار مگسی، ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی، سب ڈویژنل آفیسرز فرخ شہزاد اور محمد امین زہری سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

اجلاس کے دوران سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی و دیگر ایگزیکٹو انجینئر نے بھی اپنی جائے تعیناتی پر جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام انجینئرزاپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ جو ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انہیں تکمیل مدت میں مکمل کیے جائیں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد نہری نظام میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے، خاص طور پر پٹ فیڈر کینال، کیرتھر کینال، ایریگیشن ڈرینیج سسٹم اور ذیلی شاخوں کی بہتری کے لیے کئی منصوبے متعارف کروارہی ہے جن کا شفاف انداز میں مکمل ہونا انتہائی ضروری عمل ہے تمام آفیسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیےکہ وہ منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے واضح کیا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے سرپرائز وزٹ کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :