اسسٹنٹ کمشنر رورل کی مظفرآباد شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، جرمانے عائد

جمعرات 21 اگست 2025 21:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل یاسر بخاری اور تحصیلدار مظفرآباد قمر عزیز نے بینک روڈ اور ٹالی منڈی کے علاقوں میں پرائس کنٹرول،تجاوزات ، صفائی ستھرائی کی پڑتال عمل میں لائی ،جس میں خلاف ورزی کے مرتکب چار قصابوں گرفتار کیا گیا جبکہ دکانیں سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری شدہ لسٹوں سے مغائر قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔