پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کا اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے طلب کر دہ پانچ نام سیاسی کمیٹی مشاورت سے تجویز کرے گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کو ہی اپوزیشن لیڈر بنانے کی بھی تجویز دی ہے ۔رہنمائوں نے رائے دی ہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے پارٹی میں اتحاد رہے گا ۔بانی پی ٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے پانچ سینئر اراکین نام طلب کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق معین قریشی ،رانا آفتاب،علی امیتاز وڑائچ ،میاں اعجاز شفیع ،رانا شہباز اور ندیم قریشی کے نام متوقع طور پر بھجوائے جا سکتے ہیں۔