ٌ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا ناردرن سرکل میں سیفٹی آگاہی سیمینار سے خطاب

جمعرات 21 اگست 2025 19:45

ّلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ناردرن سرکل کا دورہ کیا اور افسران و لائن اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے سیفٹی کی اہمیت پر زور دیا۔اپنے خطاب میں چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ محفوظ کام کا ماحول صرف ہدایات پر عمل سے نہیں بلکہ ایک ذمہ داری اور عزم سے وجود میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کے ہر ملازم کی زندگی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہے اور کمپنی ان کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

انجینئر محمد رمضان بٹ نے لائن اسٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر کام کا آغاز صرف اس وقت کریں جب تمام حفاظتی اقدامات مکمل ہوں۔ غیر ذمہ داری یا غفلت نہ صرف اپنی زندگی بلکہ عوامی خدمت کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیفٹی کلچر کو فروغ دینے سے ملازمین کی زندگیاں محفوظ ہوں گی اور صارفین کو زیادہ محفوظ، مستحکم اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے افسران کو ہدایت کی کہ ہر ٹیم کو جدید سیفٹی آلات فراہم کیے جائیں اور اس حوالے سے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے۔ سیمینار میں اعجاز بھٹی(ڈائریکٹر آپریشنز)،فواد خالد(ڈائریکٹر سیفٹی)،چیف انجینئر آپریشن،محمد وسیم اقبال(ایس ای ناردرن سرکل)، ایکسینز، ایس ڈی اوز اور آپریشنل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :