ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے لاٹھیوں سے وار کرکے خاتون کو زخمی کردیا

جمعرات 21 اگست 2025 19:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں ضعیف خاتون پر ملزمان کا تشدد لاٹھیوں کے وار کرکے خاتون کو لہو لہان کر دیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں ایک ضعیف العمر خاتون ہیرا بی بی اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے سکھرسے ڈیرہ مراد جمالی انکے سسرال میں آئی جہاں اس بزرگ ضیف خاتون پر نامعلوم افراد نے ڈنڈے اور لاٹھیوں سے وار کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال پہنچامنتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں 6افراد سہنڑاں خان نصیب اللہ شہزاد خان مرزا خان اظہر خان ہزار خان بدھ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔