راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے بارشوں و سیلاب متاثرین کیلئے “فلڈ ریلیف فنڈ”قائم کر دیا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کو ریلیف اور بحالی فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے’’فلڈ ریلیف فنڈ‘‘ قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کے تین طرح کے طریقہ کار بتائےگئے ہیں ،جن میں امداد کے ایک روپے کو بھی سیلاب زدگان کیلئے اہم بتانے کے علاوہ رضا کارانہ طور پر سیلاب زدگان کی بحالی میں عملی طور پر شامل ہونا یا اپنے ادر گرد کمیونٹی میں اس حوالے سے بیداری پیدا کرنا شامل ہے۔

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب ریلیف فنڈ کے اس نیک مقصد میں دل کھول کر عطیہ کرنے اور ان لوگوں کی مدد کرنے کی درخواست کی گئی ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔اس سلسلے میں ایچ بی ایل بینک اکاؤنٹ کا عنوان: شرجیل اے اے 02157918472303، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی،فلڈ ریلیف پروگرام بھی بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے لیے عطیات قبول کر رہا ہےجبکہ ادویات کے براہ راست انتظام کے لئے 03106438116 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :