سمبڑیال پولیس كا چالان کرنے پر بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکی دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 21 اگست 2025 20:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) سمبڑیال پولیس نے چالان کرنے پر بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکی دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سمبڑیال میں سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر تعینات ٹریفک پولیس ملازم محمد شہباز اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور تیز رفتاری پرموٹرسائیکل کا چالان کیا جس پر ملزمان محمد قاسم اور محمد احسن نے ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکی دی جس پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :