رحیم یارخان،شیخ زاید ہسپتال میں فنی خرابی ،بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،ہسپتال انتظامیہ خرابی دور کرنے میں ناکام

جمعرات 21 اگست 2025 20:20

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء)شیخ زاید ہسپتال میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈاؤن‘ وارڈز میں ائیرکنڈیشنز بند ہونے سے مریضوں کو 18گھنٹے سے زائد مشکلات کا سامنا‘ ہسپتال انتظامیہ خرابی دور کرنے میں ناکام‘ ملتان سے آنیوالی ٹیم نے خرابی کودور کرکے 18گھنٹوں بعد بجلی بحال کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز فنی خرابی کے باعث شیخ زاید ہسپتال میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں‘ لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خصوصاً چلڈرن وارڈ میں ائیرکنڈیشنز بند ہونے سے صورتحال گھمبیررہی۔ ذرائع کے مطابق کوشش کے باوجود شیخ زاید ہسپتال انتظامیہ فنی خرابی دور کرنے میں ناکام رہی۔ صورتحال بگڑنے کے خدشہ پر ملتان سے الیکٹریکل انجینئرز کی ٹیم کو طلب کیاگیا جس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فنی خرابی کودور کرکے ہسپتال میں بجلی کی فراہمی بحال کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کی فراہمی محکمہ واپڈا کی جانب سے بحال تھی لیکن ہسپتال کے اندر نصب شدہ پرانے اور فرسودہ الیکٹریکل پینلز میں خرابی کی وجہ سے بجلی ہسپتال کے اندرونی نظام تک نہیں پہنچ پا رہی تھی۔

ترجمان شیخ زاید ہسپتال ڈاکٹرالیاس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بریک ڈاؤن کے باوجود شیخ زایدہسپتال کے کسی بھی شعبہ میں ایمرجنسی سروسز متاثر نہیں ہوئیں۔ ہسپتال کے دیگر شعبوں میں ماسوائے ائیرکنڈیشنز کی بندش کے علاوہ تمام الیکٹریکل آلات فنگشنل رہے۔ واضح رہے کہ طویل ترین بریک ڈاؤن کے باعث ہسپتال میں داخل مریضوں اورلواحقین کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے صورتحال پر پرنسپل شیخ زاید ہسپتال سے رپورٹ طلب کی ہی

متعلقہ عنوان :