پنجاب حکومت نے گریڈ 17کے 64سپرنٹنڈنٹس ،پرائیویٹ سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے کر دیئے

جمعرات 21 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے گریڈ 17کے 64سپرنٹنڈنٹس اور پرائیویٹ سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔سپرنٹنڈنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ عابد حسین کی خدمات بطور سیکشن آفیسر تعیناتی کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے سپرد جبکہ 31سپرنٹنڈنٹس جو بطور سیکشن آفیسر زفرائض سرانجام دے رہے تھے انہیں سیکشن آفیسر زکے طور پر کام جاری رکھنے کے احکامات کیے گئے ہیں جن میں محمد عمران سعد کو سیکشن آفیسر آڈٹ اینڈ ایف اے ،بجٹ اینڈ اکائونٹس ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،رضا اقبال کو سیکشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ،عبد الناصر کو سیکشن آفیسر ایڈمن IVایڈ منسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،شہزاد انور ملک کو سیکشن آفیسر ایس ایچ سی اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ،مسعود احمد کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت،محمد مظہر کو سیکشن آفیسر پراپرٹی مینیجر ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،احسان اللہ خان کو سیکشن آفیسر اطلاعات و ثقافت ،فیصل نعیم کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت،محمد خالد فاروق کو سیکشن آفیسر صحت و بہبود آبادی،مس قلبی منیر کو سیکشن آفیسر ایس ڈبلیو اینڈ بی ایم ڈیپارٹمنٹ، محمد سعید کو سیکشن آفیسر محکمہ آبپاشی،ظہیر عباسی کو سیکشن آفیسر پراپرٹی مینیجر ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،ریاض احمد کو سیکشن آفیسر اطلاعات و ثقافت، محمد شاہد کو سیکشن آفیسر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، غلام عباس کو سیکشن آفیسر ایس ایچ سی اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ،رضا اللہ کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ،محمد قاسم سندھو کو سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ،محمد ابو بکر کو سیکشن آفیسر لائزون آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی،صابر ناز کو سیکشن آفیسر پی سی اینڈ سی ایم ڈیپارٹمنٹ ، ریاض احمد کو سیکشن آفیسر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، محمد ندیم کو سیکشن آفیسر پی اینڈ ڈی بورڈ ،وقاص محبوب کو سیکشن آفیسر ویلفیئر IVرینٹ کنٹرولر ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،محمد اعظم جوئیہ کو سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن،انیس الحسن کو سیکشن آفیسر ایف جی آئی ،آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،عدنان یوسف اور عابد علی کو سیکشن آفیسر زوزیر اعلیٰ آفس ، محمد حماد انور کو سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن،مس عنبر امین کو سیکشن آفیسر پرسانل IIپرسانل ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،بشیر احمد کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ، غلام حسن کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 2پرائیویٹ سیکرٹریز کے تبادلے جبکہ 30کو موجودہ عہدوں پر ہی بطور سیکشن آفیسر ز فرائض سر انجام دینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ پرائیویٹ سیکرٹری وی آئی پیز فلائٹ ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی محمد طاہر کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ تعلیم ،پرائیویٹ سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ محمد شفیق کو سیکشن آفیسر محکمہ تعلیم تعینات کر دیا گیا جبکہ 30پرائیویٹ سیکرٹریز کو موجودہ عہدوں پر ہی بطور سیکشن آفیسر فرائض سر انجام دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں اعجاز علی کو سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ پنجاب ،صابر حسین کو سیکشن آفیسر کانفیڈنشل IIکانفیڈنشل ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،وحید احمد اقبال کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ، محمد سرور کو سیکشن آفیسر محکمہ صحت و بہبود آبادی،ظہیر احمد بابر کو سیکشن آفیسر آئی اینڈ سی ونگ ایش اینڈ جی اے ڈی ، محمد انور کو سیکشن آفیسر محکمہ آبپاشی، محمد سلیم کو سیکشن آفیسر ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ،فیصل نذیر بٹ کو سیکشن آفیسر ایس ایچ سی اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ، شفاقت علی کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ، حمید اصغر کو سیکشن آفیسر ایل اینڈ ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ،حیدر علی کو موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر Iپروکیورمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی،حبیب اللہ عامر کو سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ IVاسٹیبلشمنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی،محمد طاہر کو سیکشن آفیسر سکولز ایجوکیشن، امجدصدیق کو سیکشن آفیسر محکمہ اوقاف و مذہبی امور، محمد یونس کو سیکشن آفیسر ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ، محمد شفیق کو سیکشن آفیسر محکمہ تعلیم، ندیم شفیق اور اصغر کو کو سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ،محمد لطیف کو سیکشن آفیسر محکمہ توانائی،طاہر محمود کو سیکشن آفیسر سیاحت، آرکیالوجی اینڈ میوزیم،غلام فرید کو سیکشن آفیسر زراعت ،محمد صدیق کو سیکشن آفیسر ریگولیشنز /او اینڈ ایم جی ایس اینڈ جی اے ڈی ، محمد اکرم کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ، سہیل امجد کو سیکشن آفیسر سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینوشپ، میاںمحمد عاشق کو سیکشن آفیسر جنگلات ،وائلڈ لائف اینڈ فشریز،سرفراز احمد کو سیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ، احمد حسن بابر کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ، ریحان آفتاب کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ، محمد عمران کو سیکشن آفیسر موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر IIپروکیورمنٹ ٹرانسپورٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،محمد عمران کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ،محمد افضل اشرف کو سیکشن آفیسر ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ طاہر محمود مغل کو سیکشن آفیسر محکمہ آبپاشی کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔