ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا رحیم یار خان ایکسیڈنٹ میں 6افراد کے جاںبحق ہونے پراظہار افسوس

جمعرات 21 اگست 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے رحیم یار خان ایکسیڈنٹ میں 6افراد کے جاںبحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس حادثہ میں 4ریسکیو اہلکاروں سمیت 6افراد جاںبحق ہوئے جس کا شدید افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی نے ڈی سی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت معاونت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :