الیکشن ترمیمی بل 2025 پر غور کے لئے قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 21 اگست 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں الیکشن ترمیمی بل 2025 سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ نوٹس کے مطابق اجلاس حسبِ شیڈول منعقد ہوگا تاہم کمیٹی کی تشکیل میں تبدیلی کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محترمہ نعیمہ کشور خان کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق، سابقہ سفارشات پر عملدرآمد کی جامع رپورٹ، اور ایم این ایز شازیہ مری و سید نوید قمر کی جانب سے پیش کردہ الیکشن ترمیمی بل 2025 پر غور کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی دیگر معاملے پر چیئرمین کی اجازت سے بحث کی جا سکے گی۔کمیٹی کے ارکان، وزریر پارلیمانی امور،وزیر قانون و انصاف، متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہونگے ۔