ڈی آئی جی بنوں آفس میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد

جمعہ 22 اگست 2025 11:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سجاد خان نےہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا۔ترجمان ریجنل پولیس آفیسر بنوں کے مطابق اردل روم میں ہر ایک ماتحت پولیس آفیسر کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے گذارشات سنے اور حل کرنے کے لئے متعلقہ برانچ ہیڈز کو احکامات صادر کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ ماتحت پولیس افسران کے جائز مطالبات کے حل کےلئے ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد ہوتا رہے گا اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :