ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد 12 ربیع الاول کو حضرت محمد ﷺ کا یومِ ولادتِ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی

جمعہ 22 اگست 2025 12:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد اسد خان جدون نے کہا ہے کہ آمدہ 12 ربیع الاول کو پیغمبر رحمت، سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ کا یومِ ولادتِ باسعادت مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سےعید میلاد النبیﷺ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علما کرام حضور نبی اکرمﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے جبکہ محفلِ نعت اور درود و سلام بھی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پوری امت مسلمہ کے لئے رحمت اور برکت کا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :