Live Updates

پنجاب میں مون سون کا آٹھواں سپیل (آج) سے شروع ہوگا، الرٹ جاری

بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ،پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ،ترجمان

جمعہ 22 اگست 2025 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مون سون کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل (آج)ہفتہ سے سے شروع ہوگا۔ترجمان نے بتایاکہ (آج)23سے 27اگست تک دریاں کے بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کا بہاؤبڑھ سکتا ہے ،جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک ہے۔اس کے علاوہ اس سسٹم کے تحت راولپنڈی، مری گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں بارشیں متوقع ہیں،جبکہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات