سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے اجتماعات،ضلعے بھر میں مساجد کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

جمعہ 22 اگست 2025 14:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے سلسلے میں مساجد کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر مسلح پولیس افسران و ملازمین نے ڈیوٹی سرانجام دی، ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کے جوان اہم مساجداور امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے ، اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا گیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال یقینی بنایا گیا۔مساجد کے باہر مناسب پارکنگ کا بندوبست بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :