ٹنڈومحمدخان کے علاقے شوکت کالونی کی رہائشی چوتھی کلاس کی طالبہ کو اغوا کرلیا

جمعہ 22 اگست 2025 18:01

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ٹنڈومحمدخان کے علاقے شوکت کالونی کی رہائشی چوتھی کلاس کی طالبہ 14 سالہ انعمتہ چانڈیو کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا واقعے کے خلاف چانڈیو او ر سولنگی برادری کے درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر لڑکی کی والدہ الھبچائی چانڈیو ، علی اکبر چانڈیو ، جواد چانڈیو ، عابد سولنگی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ انعمتہ چانڈیو صبح اسکول جانے کے لئے گھر سے نکل کر تھوڑی ہی دور گئی تھی کہ علاقے کے اوباش نوجوان راشد ولد گل محمد نوناری ، تنویر نوناری اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کر لیا واقعہ کا مقدمہ سٹی پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے بھائی علی اکبر چانڈیو کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے جبکہ پولیس نے تاحال ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے اور نہ ہی مغوی لڑکی بازیاب ہو سکی ہے انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے

متعلقہ عنوان :